جان جاناں

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - محبوب، دلربا۔ "خواجہ . ہزار عالم جان جاناں ملائکہ و بنی جان و آدم . محمد مصطفٰی کو مبعوث کر کے مرتبۂ ہدایت کو کمال پر پہنچا دیا۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ٣ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'جان' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر اسم 'جاناں' لگانے سے مرکب 'جان جاناں' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - محبوب، دلربا۔ "خواجہ . ہزار عالم جان جاناں ملائکہ و بنی جان و آدم . محمد مصطفٰی کو مبعوث کر کے مرتبۂ ہدایت کو کمال پر پہنچا دیا۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ٣ )